ایران امریکا جنگ بندی، کامیاب سفارتکاری پر پی ٹی آئی کی حکومتی کردار کی تعریف

اسلام آباد(پاکستان امیج)پی ٹی آئی کی جانب سے ایران امریکا جنگ بندی میں کامیاب سفارت کاری پر حکومتی کردار کی تعریف کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی امید رکھتی ہے۔

پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جنگ کبھی کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی بلکہ مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہیں۔ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ جنگیں صرف تباہی اور جانی نقصان لاتی ہیں، جن سے گریز کرنا ہی دانشمندی ہے۔

پارٹی کے مطابق خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتکاری اور ڈائیلاگ ناگزیر ہیں۔ پی ٹی آئی نے جنگ بندی میں کردار ادا کرنے والے تمام فریقین اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے خطے میں دیرپا امن پر زور دیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *