لکی مروت؛ پولیس موبائل پر بارودی مواد سے حملہ، 3اہلکار اور راہ گیر زخمی

ڈی آئی خان(پاکستان امیج)لکی مروت میں تھانہ شہبازخیل کی پولیس موبائل پر بارودی مواد سے حملہ کیا گیا، جس میں تین اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس موبائل کو موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

پولیس ترجمان لکی مروت قدرت اللہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہوا۔

زخمیوں میں اے ایس آئی جمال الدین، کانسٹیبل عارف اور ڈرائیور میر حسن شامل ہے۔ تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو لکی مروت منتقل کر دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *