اسلام آباد(پاکستان امیج) پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی طرف سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی سے متعلق خبر کی تردید کر دی گئی۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کی طرف سے چند روز قبل خبر پوسٹ کی گئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی گاڑیوں آلٹو، ویگن آر، کلٹس اور سوئفٹ کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔
پاک سوزوکی کمپنی کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ شفیق احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاک سوزوکی کی طرف سے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کی خبر یکسر غلط اور جعلی ہے۔ لمحہ حال تک پاک سوزوکی کی طرف سے اپنی کسی بھی گاڑی کی قیمت کم نہیں کی گئی ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image