لاہور (پاکستان امیج) ایف آئی اے کے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے سمدھی صابر حمید عرف صابر مٹھو کے خلاف تحقیقات بند کردی ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاء کی جانب سے تحقیقات بند کرنے کا مراسلہ جاری کردیا گیاہے ، خیال رہے کہ ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کی جانب سے صابر حمید کو 23 نومبر کو طلب کیا تھا تاہم طلبی کے باوجود وہ ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے تھے ۔ دوسری جانب صابر حمید کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صابر حمید کو غلطی فہمی کی بنیاد پر نوٹس جاری کیا گیا تھا ، صابر حمید اور ان کا خاندان 40 سال سے شفاف انداز میں کاروبار کر رہے ہیں، ان کے کاروباری مخالفین نے انہیں بدنام کرنے کے لیے ان کے خلا ف پروپیگنڈا کیا۔
Pakistan Image