مریم نواز کا پنجاب کے طلبہ کیلئے بڑا تحفہ! الیکٹرک بائیک اسکیم 2026 کی مکمل رہنمائی یہاں

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب حکومت نے طلبہ کی روزانہ ٹرانسپورٹ کی مشکلات کو ختم کرنے کیلئے سی ایم پنجاب الیکٹرک بائیکس اسکیم 2026 کا آغاز کردیا ہے اس اسکیم سے نہ صرف آپ وقت اور پیسے بچائیں گے بلکہ اپنی تعلیم پر بھی پوری توجہ دے سکیں گے۔

ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے درخواست دیں، کون اہل ہے اور کس طرح سبسڈی کے ساتھ اپنی الیکٹرک بائیک حاصل کریں۔

یہ اسکیم چیف منسٹر مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کے طلبہ کی مدد کے لیے شروع کی گئی ہے۔

حکومت درج ذیل سہولیات فراہم کر رہی ہے

سبسڈائزڈ الیکٹرک بائیکس

آسان ماہانہ قسطوں کے پلان

ای بالوٹنگ کے ذریعے شفاف انتخاب

اس اسکیم کا بنیادی مقصد طلبہ پر ٹرانسپورٹ کے بوجھ کو کم کرنا ہے خاص طور پر ان طلبہ کے لیے جو روزانہ طویل فاصلے سے سفر کرتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 2 روزہ وقفے کے بعد بڑا اضافہ

کراچی(پاکستان امیج)سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دو دن کے وقفے کے بعد آج بڑا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email