سندھ میں بارش کا امکان، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

کراچی(پاکستان امیج)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی، سکھر، کشمور، گھوٹکی، جامشورو، شکارپور اور لاڑکانہ میں بارش کا امکان ہے، حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمۂ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 6 اپریل کو شدت اختیار کر سکتا ہے، جس کی وجہ سے حساس ڈھانچوں اور فصلوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی ادارے اور ریسکیو سروسز کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کسانوں کو موسمی صورتِ حال کے پیش نظر حکومتی رہنمائی اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *