حج 2026، وفاقی وزیر مذہبی امور نے مبارک سفر کی پہلی پرواز کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)سردار محمد یوسف نے ریاض پہنچ کر حج 2026 کے انتظامات سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق پاکستان سے عازمین حج کی پہلی پرواز 18 اپریل کو سعودی عرب روانہ ہو کر وہاں پہنچے گی۔

ریاض آمد پر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے عہدیداران نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اس سال عازمین کے لیے رہائش، کھانے پینے اور سفری سہولیات کو مزید بہتر بنایا گیا ہے جو سعودی وزارت برائے حج و عمرہ کے تعاون سے ممکن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ 25 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کے ذریعے مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز رفتار سفر کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر کے مطابق ایام حج کے دوران منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں بھی عازمین کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ موجودہ عالمی حالات اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود حجاج کرام پر کسی قسم کا اضافی مالی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، اور حکومت سعودی حکام کے ساتھ مل کر حج آپریشن کو کامیابی سے مکمل کرے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *