گرفتار کس نے کروایا؟ شیخ رشید کھل کر بول پڑے

راولپنڈی(پاکستان امیج) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری کے پیچھے سی پی او راولپنڈی کا ہاتھ تھا۔

شیخ رشیدکی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پرجسٹس صداقت علی خان نے سماعت کی، دوران سماعت شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سی پی او اور یہ سب میرے ملزم ہیں اور میں فی سبیل اللہ انہیں معاف کرتا ہوں۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ پٹیشن میں جو کچھ لکھا گیا تھا وہ بالکل درست ہے۔انہوں نے کہا کہ میری گرفتاری کے پیچھے سی پی او راولپنڈی کا چہرہ چھپا ہے، گرفتار مجھے پولیس نے کیا بدنام دوسرے لوگوں کو کیا گیا۔ان کا کہنا تھاکہ ہمارے گھر کے ملازم خواتین بچوں تک کو نہیں چھوڑا گیا۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف درخواست ان کے بیان کے بعد نمٹا دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *