موٹر سائیکل مالکان کیلئے ریلیف پیکیج کا آغاز، فیول سبسڈی کیسے لیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث موٹر سائیکل مالکان کیلئے ریلیف پیکیج کا آغاز کردیا ہے۔ فیول سبسڈی کیسے لی جائے؟ اس کے طریقہ کار بھی اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی مریم نواز حکومت نے رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالکان کو فیول سبسڈی حاصل کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل مالکان سبسڈی کیلئے ہیل لائن 1000 پر کال کرسکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عوام کو ریلیف دینے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔ موٹر سائیکل مالکان سبسڈی کیلئے ایپ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ مریم نواز کو بتائیں ایپ کے ذریعے سبسڈی حاصل کی جاسکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم عام آدمی کا بوجھ کم کرنے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں۔ ایپ کے ذریعے ریلیف حاصل کرنے سے قبل ہیلپ لائن 1000 پر کال کرکے سبسڈی کے حصول کا مکمل طریقہ کار معلوم کیاجاسکتا ہے۔

 

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *