یکم نومبر سے پیٹرولیم قیمتیں برقرار ر کھی جائیں گی؟ نگران حکومت کیا سوچ رہی ہے،جانیے

لاہور (پاکستان امیج) نگران وفاقی حکومت کی جانب سے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے پر غور جاری ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اسرائیل ، حماس جنگ کے سبب غیر یقینی صورتحال کے سبب اتار چڑھاؤ آ رہا ہے۔ خام تیل کی بات کی جائے تو رواں مہینے کے شروع میں فی بیرل تقریبا 85 سے 87 ڈالر پر بھی فروخت ہوا ہے اور رواں مہینے کے درمیان 90 سے 92 ڈالر فی بیرل بکتا رہا۔ اس غیر یقینی صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی آئیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ اوگرا اپنی ورکنگ وفاقی حکومت کو بھجوائے گی اور 31 اکتوبر کو قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو پیٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ گزشتہ 9 روز میں عالمی مارکیٹ سے پیٹرول 89 ڈالر سے 92 ڈالر فی بیرل خریدا گیا ہے جس کے بعد حکومت کی جانب سے مالی بوجھ عوام تک منتقل نہ کرتے ہوئے قیمیتں برقرار رکھنے سے متعلق معاملہ زیر غور ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *