لنڈی کوتل میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی ریلے میں کار بہہ گئی، 3 افراد جاں بحق

لنڈی کوتل (پاکستان امیج)خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلے میں کار بہہ جانے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ پاک افغان شاہراہ پر پیش آیا جہاں آلٹو کار تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سیلابی پانی میں بہنے والی گاڑی سے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تیسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق نیکی خیل ذخہ خیل سے بتایا جاتا ہے۔

واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ مقامی افراد بھی اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی میں مصروف ہیں۔

شدید بارشوں کے باعث علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر فضا سوگوار ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *