6 اپریل کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان

کراچی (پاکستان امیج)محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ ایک اور مغربی لہرکل سے بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

بیان کے مطابق اس کے زیراثر6 اپریل کوکراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے، پیر کو کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ سسٹم کے سبب تیزہواوں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کے نتیجے میں کمزور املاک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *