کراچی:طارق روڈ پر کار خاتون سمیت گڑھے میں دھنس گئی

کراچی (پاکستان امیج)کراچی کے علاقے طارق روڈ پر واقع ایک شاپنگ مال کے قریب کار زمین میں دھنس گئی۔

پولیس کے مطابق شاپنگ مال کے قریب کار زمین میں دھنس گئی جس میں ایک خاتون بھی موجود تھی۔

پولیس حکام کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے کار میں بیٹھی خاتون کو باہر نکال لیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گاڑی کئی فٹ اندر چلی گئی اور آدھی سے زیادہ گاڑی میں پانی موجود ہے تاہم مزید کسی حادثے سے بچنے کیلئے متاثر جگہ کے اطراف میں رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *