ایس ایم ایس کے ذریعے موٹر سائیکل پیٹرول سبسڈی کے لیے رجسٹریشن کیسے کی جاسکتی ہے؟

اسلام آباد(پاکستان امیج)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ بڑے اضافے کے بعد حکومت نے کم اور متوسط آمدن رکھنے والے شہریوں کے لیے ‘موٹر سائیکل پٹرول سبسڈی ریلیف پیکیج 2026’ متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت مستحق افراد کو پیٹرول پر رعایت فراہم کی جائے گی۔

حالیہ جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے اضافہ کر کے 458 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 184 روپے بڑھا کر 520 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

حکومتی حکام کے مطابق اس اسکیم کے تحت اہل موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے تک سبسڈی دی جائے گی، جبکہ ماہانہ 20 سے 30 لیٹر تک رعایتی پٹرول حاصل کیا جا سکے گا۔ اس سہولت سے شہریوں کو ماہانہ تقریباً 2 ہزار سے 5 ہزار روپے تک بچت ہونے کا امکان ہے۔

اہلیت کے معیار کے مطابق درخواست گزار کی ماہانہ آمدن 50 سے 60 ہزار روپے سے کم ہونی چاہیے، موٹر سائیکل اسی کے نام پر رجسٹرڈ ہو اور نمبر پلیٹ تصدیق شدہ ہو۔ اس کے علاوہ شناختی کارڈ اور موبائل سم بھی ایک ہی نام پر رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔

رجسٹریشن کے لیے شہری اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اور گاڑی کی تفصیلات 9771 پر ایس ایم ایس کے ذریعے ارسال کریں، جس کے بعد انہیں تصدیقی کوڈ موصول ہوگا۔

حکومت جلد ‘فیول سبسڈی ایپ 2026’ بھی متعارف کرانے جا رہی ہے، جس کے ذریعے صارفین کیو آر کوڈ سسٹم کے تحت ملک بھر کے 12 ہزار سے زائد پٹرول پمپس سے رعایتی پٹرول حاصل کر سکیں گے۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ صرف سرکاری ذرائع استعمال کریں اور غیر مصدقہ ایپس یا ویب سائٹس پر ذاتی معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *