رواں برس کا دوسرا اور آخری چاند گرہن کل ہو گا ، پاکستان میں کل کتنے بجے دیکھا جا سکے گا ؟ جانیے

لاہور (پاکستان امیج) رواں برس کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اور 29 اکتوبر کی درمیانی شب ہو گا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا۔”جنگ ” کے مطابق چاند گرہن کا آغاز کل پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 11 بج کر 02 منٹ پر ہو گا۔29 اکتوبر کو رات 1 بج کر 14 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج کو پہنچے گا جبکہ اس کا اختتام 29 اکتوبر کی رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہو گا۔چاند گرہن ایشیاء، یورپ، آسٹریلیا، امریکا، افریقا اور اٹلانٹک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *