کفایت شعاری مہم کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)کفایت شعاری مہم کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت مارچ میں 13 فیصد تک بڑھ گئی۔

ذرائع کے مطابق مارچ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 1.44 ملین ٹن ہوگئی،سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد اضافہ ہوگیا۔ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں او ایم سیز فروخت 12.40 ملین ٹن رہیں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی مجموعی سیلز میں 5 فیصد سالانہ اضافہ رہا۔

پیٹرول کی فروخت 0.67 ملین ٹن، 16 فیصد سالانہ اضافہ رہا، ڈیزل کی فروخت 0.62 ملین ٹن رہی، 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فرنس آئل کی فروخت میں 98 فیصد ماہانہ کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پی ایس او کی سیلز 0.63 ملین ٹن،اٹک پیٹرولیم کی 0.11 ملین ٹن رہی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *