پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کی لپیٹ میں، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3796.43 کمی

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کی لپیٹ میں ہے جب کہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3796.43 کمی دیکھی گئی۔

آج کاروبار کے آغاز میں مارکیٹ میں چار نفسیاتی حدیں گر گئیں، انڈیکس 151,715.13 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ سے نکلنے کے بیان کے بعد آج پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں کاروبار کے دوران تیزی دیکھی گئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے باعث گزشتہ روز نیویارک کی ڈاؤ جونز میں بھی مثبت تیزی دیکھی گئی تھی اور ڈاؤ جونز 2 اعشاریہ 49 فیصد اضافے پر بند ہوا تھا۔

اس کے علاوہ ایشیائی مارکیٹ میں بھی کاروبار کے دوران بہت تیزی دیکھنے میں آئی، جاپان کے نکئی میں 9 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، ہینگ سینگ، نفٹی ففٹی اور یورپی مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *