باجوڑ: ماندل کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

باجوڑ(پاکستان امیج) ماندل کے علاقے ڈاگ لم شاہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ملبے تلے پانچ افراد دب گئے، جن میں سے چار افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔

حکام کے مطابق واقعہ میں ایک خاتون زخمی ہوئی، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *