میڈیا ڈپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پوسٹ نہیں ہوگی، بورڈ نے کرکٹرز پر واضح کردیا

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر وارننگ دے دی۔

ذرائع کے مطابق کرکٹرز میڈیا ڈپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پوسٹس نہیں کریں گے اور کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کے قواعد پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کے مینیجرز کو بھی گائیڈ لائنز سے آگاہ کردیا گیا ہے اور پی سی بی نے واضح کردیا ہے کہ سیاسی پوسٹس ہر گز برداشت نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق متنازع پوسٹ کرنے پر کم از کم ایک کروڑ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *