مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے علی محمد خان کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے جس کے بعد اب وفد میں شامل علی محمد خان کا بیان بھی سامنے آگیا۔

ملاقات کے بعد سینئر صحافی حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کاکہناتھاکہ سیاستدان ہم ضرور ہیں لیکن ہمارا کلچر ہے کہ جہاں کوئی فوتگی وغیرہ ہو تو سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر وہاں دعا اور تعزیت کیلئے ضرورجاتے ہیں، سانحہ باجوڑ بھی ہواتھا اور پھر مولانا کی خوشدامن کا انتقال ہوا تھا تو اس لیے وہاں حاضر ہوئے، ایجنڈے پر سیاست نہیں تھی تو زیادہ سیاسی باتیں نہیں ہوئیں البتہ مغرب کی نماز ہم نے اکٹھی پڑھی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *