کرنسی مارکیٹ سے اہم خبر: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام، برطانوی پاؤنڈ، یورو اور سعودی ریال کے تازہ ترین ریٹس جاری

کراچی (پاکستان امیج) پاکستان کی اوپن کرنسی مارکیٹ میں آج 30 مارچ 2026 کو امریکی ڈالر سمیت دیگر اہم غیر ملکی کرنسیوں کے لین دین کے تازہ ترین نرخ سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 20 پیسے پر برقرار رہی۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 370 روپے 17 پیسے جبکہ قیمت فروخت 377 روپے 47 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے۔ یورپی کرنسی یورو کی قیمت خرید 321 روپے 03 پیسے اور قیمت فروخت 327 روپے 53 پیسے درج کی گئی ہے۔ خلیجی ممالک کی کرنسیوں میں سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 30 پیسے اور قیمت فروخت 75 روپے 45 پیسے رہی، جبکہ متحدہ عرب امارات کے درہم کی قیمت خرید 75 روپے 95 پیسے اور قیمت فروخت 77 روپے 25 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے۔ کینیڈین ڈالر کی قیمت خرید 198 روپے 38 پیسے اور قیمت فروخت 204 روپے 15 پیسے رہی جبکہ آسٹریلین ڈالر 189 روپے 60 پیسے میں خریدا اور 194 روپے 25 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *