ورلڈکپ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج کے میچ میں بارش کے کتنے امکانات ہیں ؟ شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر

چنئی(پاکستان امیج)آئی سی سی ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں چنئی کے چدم برم سٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی ۔
تفصیلات کے مطابق چنئی میں صبح سے ہی بوندا باندی جاری ہے البتہ آج کے میچ کے بارش سے متاثر ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو زندہ رکھنے کیلئے آج کا میچ جیتنا انتہائی اہم ہے تو دوسری جانب قومی ٹیم کو حسن علی کی صورت میں دھچکا پہنچا ہے ، فاسٹ باولر حسن علی بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں، وہ آج ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ، تاہم ان کی جگہ وسیم جونیئر کو کھلائے جانے کا امکان ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *