شدید بارش کے باعث بنوں میں گھر کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق، 2 زخمی

بنوں(پاکستان امیج)خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے وریشمی کلہ منڈان میں شدید بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گرنے سے دلخراش حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شیر محمد نامی شخص کے گھر کی چھت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے وقت کمرے میں اس کے پانچ بچے موجود تھے۔

چھت گرنے سے تمام بچے ملبے تلے دب گئے جس پر ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امدادی آپریشن شروع کیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو زخمی بچوں کو زندہ نکال لیا جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

تاہم افسوسناک طور پر دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ٹیم نے جاں بحق بچوں کی لاشیں نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق حالیہ شدید بارشوں کے باعث کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ حکام سے متاثرہ علاقوں میں حفاظتی اقدامات بڑھانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *