کراچی (پاکستان امیج)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں 10 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 445 ڈالر پر آ گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونا ایک ہزار روپے مزید سستا ہو گیا۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 601 روپے پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی تولہ چاندی 30 روپے کی کمی سے 7 ہزار 454 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 26 روپے کی کمی سے 6 ہزار 390 روپے ہو گئی۔
Pakistan Image