شاہد آفریدی بھی ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی ناقص کپتانی پر برس پڑے

لاہور(پاکستان امیج) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی بھی ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی ناقص کپتانی پر برس پڑے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق شاہد آفریدی نے بابر اعظم کی کپتانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”پاکستانی ٹیم کی کپتانی کوئی پھولوں کا بستر نہیں ہے۔اب ہم کسی معجزے کے منتظر ہیں۔“
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ”جب انضمام الحق فیلڈ میں ڈائیونگ کرتے تھے تو ہم شرم محسوس کرتے تھے کہ ہم ایسا کیوں نہیں کر سکتے۔جب کپتان میدان میں اپنی پوری کمٹمنٹ پیش کرتا ہے کہ کھلاڑی بھی 200فیصد دیتے ہیں۔ اگر کپتان اپنا بہترین دینے کی کوشش کرتا ہے اور وہ میدان میں متحرک ہوتا ہے تو دیگر کھلاڑیوں کو بھی شرم آتی ہے کہ جب کپتان کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں کر سکتے۔“
آسٹریلیا کے خلاف میچ کی بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گرنے کے بعد کینگروز مخالف ٹیم پر دباﺅ بڑھاتے ہیں لیکن جب 12گیندوں پر 4رنز کی ضرورت ہے تو کیا بابر اعظم نے بیک ورڈ پوائنٹ لیا؟ فاسٹ باﺅلر گیند بازی کر رہا تھا لیکن کوئی سلپ نہیں لی گئی۔ کیوں؟اب ہم کسی معجزے کے منتظر ہیں مگر یاد رکھیں کہ معجزے صرف بہادروں کے ساتھ ہوتے ہیں۔“
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں مسلسل تین میچز ہارنے کے بعد اب قومی ٹیم 27اکتوبر کو چنئی کے ایم اے چدمبرم سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیلے گی۔ یہ میچ ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کا امکان لگ بھگ ختم ہو جائے گا۔تاہم جیت کی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید باقی رہے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *