اسلام آباد (پاکستان امیج) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس سمیت دیگر وفاقی اداروں میں بھرتیوں پر عائد پابندی کا حکم امتناع ختم کرتے ہوئے نیا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل لارجر بینچ کی جانب سے جاری کردہ اس حکم نامے میں یکم اگست 2024 کو دیا گیا حکم امتناع واپس لے لیا گیا ہے۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو موجودہ پالیسی کے مطابق بھرتیوں کا نیا عمل فوری شروع کرنے کی باقاعدہ ہدایت کر دی ہے۔ جاری کردہ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے اس درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا تھا جس پر درخواست گزار بیرسٹر یاور گردیزی نے دلائل کے لیے مہلت طلب کی ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس میں بھرتیوں کا عمل رکنے کی وجہ سے سکیورٹی خدشات پیدا ہو رہے تھے۔ عدالتی حکم نامے میں نوجوانوں کے لیے یہ خوشخبری بھی سنائی گئی ہے کہ اس کیس کے باعث زائد العمر (اوور ایج) ہونے والے امیدواروں کو بھی نئی بھرتیوں میں حصہ لینے کا موقع دیا جائے گا، تاہم واضح رہے کہ یہ تمام بھرتیاں اس کیس کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوں گی۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image