گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں 5.3 شدت کا زلزلہ

پشاور/ گلگت(پاکستان امیج)گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گلگت، اسکردو، پتن، بالاکوٹ اور قرب و جوار میں محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.3 جبکہ زیر زمین گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز شمال مغربی کشمیر، گلگت بلتستان سے 84 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *