ناقدین نے علیزے شاہ کو ماں کی قسم اٹھانے پر مجبور کردیا، جانئے کیا معاملہ ہے؟

کراچی (پاکستان امیج)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نٹ کھٹ اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر پلاسٹک سرجری کروانے سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تردید کر دی۔

علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے، لیکن مجھے امید ہے کہ صرف انسٹاگرام پر چند ویوز حاصل کرنے کے لیے مجھ پر الزام لگانے کے لیے اللّٰہ آپ کو کوئی سبق نہ سکھائے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں کئی بار کہہ چکی ہوں اور دوبارہ کہوں گی، اپنی ماں کی قسم کھا کر کہتی ہوں کہ میں نے کبھی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ بس ڈپریشن کی وجہ سے 2 ماہ میں میرا 20 کلو وزن کم ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ اپنے مختلف اسٹائل اور ملبوسات کی وجہ سے اکثر ہی سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *