ملک کے مختلف علاقوں میں تین دن تک بارشیں ہونے کی پیشگوئی

لاہور(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تین روز تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

اسلام آباد راولپنڈی میں عید کے روز بھی بارش کا امکان ہے، آج مری، اٹک، جہلم اور لاہور میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

پشاور، ایبٹ آباد، دیر، چترال، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سبی، تربت، گوادر سمیت بلوچستان میں آج سے بادل برسیں گے، سندھ کے مختلف علاقوں میں کل سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کراچی میں گزشتہ روز مزید بارش ہوئی، شہر قائد میں عید کے دن بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *