غیر متوقع چارجز سے پریشان ہیں؟ موبائل فون صارفین کے لیے پی ٹی اے کی حیران کن سہولت

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے وہ غیر ضروری ڈیٹا چارجز سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

پی ٹی اے کے بیان کے مطابق اگر ڈیٹا بنڈل ختم ہو جائے یا حد پوری ہو جائے، تو انٹرنیٹ استعمال جاری رکھنے پر مہنگے Pay-As-You-Go (PAYG) چارجز لاگو ہو سکتے ہیں، جس سے صارف کا بیلنس غیر متوقع طور پر کم ہو سکتا ہے۔

صارفین کے تحفظ کے لیے تمام موبائل نیٹ ورکس پر مفت بیلنس سیو (PayG بلاکر) سروس دستیاب ہے جو بنڈل ختم ہونے پر انٹرنیٹ کو خودکار طور پر بند کر دیتی ہے اور صارف کے بیلنس کو محفوظ رکھتی ہے۔

صارفین اس سروس کو درج ذیل نمبروں پر فعال کروا سکتے ہیں

275#* (Jazz)

4004#* (Zong)

6611#* (Ufone)

342#* (Telenor)

پی ٹی اے کے ترجمان نے کہا کہ ادارہ صارفین کے مفادات کے تحفظ اور ٹیلی کمیونیکیشن خدمات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *