کراچی: کرنٹ سے باپ بیٹے کی ہلاکت، کے الیکٹرک کو 5 کروڑ روپے جرمانہ دینے کا حکم

کراچی (پاکستان امیج) کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگ کر باپ بیٹے کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے کے الیکٹرک کو متوفین کے ورثا کو 5 کروڑ 6 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

سینئر سول جج جنوبی کی عدالت میں کے الیکڑک کے خلاف ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے حکم دیا کہ کے الیکٹرک ہرجانے کی رقم 30 دن میں عدالتی ناظر کے پاس جمع کرا ئے۔

عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ ناظر ہرجانے کی رقم متوفین کے ورثا کو ادا کرے اور عدالت کو آگاہ کرے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *