عید الفطر کے پیش نظر ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نے پروازوں کی تعداد بڑھا دی

لاہور(پاکستان امیج)عید الفطر کے پیش نظر پیاروں کو انکی منزل مقصود پر پہنچانے کے لیے ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نے پروازوں کی تعداد بڑھا دی۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق مشرقی وسطیٰ کے خراب حالات کے باوجود پاکستان کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس سے 31 پروازوں نے اڑان بھری۔

لاہور، اسلام آباد، کراچی اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے فجیرہ کے بجائے العین ایئرپورٹ کو استعمال کیا ہے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس سے پروازوں کی منسوخی کی تعداد 90، 100 سے کم ہو کر 42 پر آگئی۔

دبئی، ابوظہبی، شارجہ، ریاض اور دمام سے بھی پروازوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *