بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے قبل دل کی باتیں کہہ ڈالیں

چنئی (پاکستان امیج) قومی کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں سے گفتگو کے دوران دل کی باتیں کہہ ڈالیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کپتان بابر اعظم نے افغانستان سے اپ سیٹ شکست کے بعد پلیئرز کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ جب ہم نیچے سے اٹھتے ہیں تو سیدھا ٹاپ پر جاتے ہیں، ہم ایسا بہت بار کر چکے ہیں کہ نیچے سے اوپر اٹھے ہیں، تمام کھلاڑی وہ وقت یاد رکھیں۔

انہوں نے ٹیم کو متحد رہنے کا سبق دیتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے تو سب کو آسانی ہو گی۔ ہم نے پہلے بھی کر کے دکھایا ہے، ہم کم بیک کر چکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی شائقین سے کرکٹرز کو سپورٹ کرنے کی اپیل کر دی۔ پی سی بی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو ابھی 4 میچز کھیلنے ہیں ، امید ہے قومی ٹیم شکست کو بھول کر آنے والے مقابلوں میں مثبت اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *