ملک بھر سے آج مشرق وسطیٰ کی 40 پروازیں منسوخ

اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے فلائٹ آپریشن میں بہتری آنے لگی ہے، آج ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی 40 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق العین سے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے 10 پروازوں کی آمد متوقع ہے، دوحہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کیلئے پروازیں بھی شیڈول کے مطابق ہیں۔

کراچی سے دوحہ، بحرین، ابوظہبی اور دبئی کی 13 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

اس کے علاوہ لاہور کی 8، اسلام آباد کی 7، پشاور کی 10 اور ملتان ایئرپورٹ سے مشرق وسطیٰ کی 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پنجاب: میٹرک پاس طلبہ کے لیے 17 میڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)میٹرک کے بعد صحت کے شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہش مند طلبہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *