کراچی سمیت ملک بھر میں بوہرہ برادری آج عید منا رہی ہے

کراچی (پاکستان امیج)کراچی سمیت ملک بھر میں بوہرہ برادری آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔

عید الفطر کا بڑا اجتماع صدر طاہری مسجد میں ہوا، اس موقع پر طاہری مسجد کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

اس کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اور حیدری میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔

نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد بوہرہ برادری کے افراد نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *