مراعات پر پابندی، حکومت نے سرکاری ملازمین کے الاؤنسز اور دیگر ادائیگیاں روک دیں

اسلام آباد(پاکستان امیج)حکومت نے مراعات پر پابندی کے سلسلے میں سرکاری ملازمین کے الاؤنسز سمیت دیگر تمام ادائیگیاں روک دیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی خصوصی ہدایت پر اے جی پی آر نے سرکاری ملازمین کو الاؤنسز سمیت ہر قسم کی ادائیگیاں تاحکم ثانی روک دی ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اے جی پی آر کی طرف سے اس وقت صرف تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل ہی جاری رکھا گیا ہے۔

ذرئع کا مزید کہنا ہے کہ یہ سخت اقدام آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔

حکومت مالیاتی اہداف کے مقررہ بینچ مارک کو ہر صورت پورا کرنا چاہتی ہے جس کے باعث دیگر تمام ادائیگیاں تاحال معطل رکھی گئی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *