صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاکستان امیج) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 23 مارچ 2026 کو یومِ پاکستان کے موقع پر ہونے والی پریڈ اور دیگر تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔
حکومت نے کفایت شعاری اور توانائی کے تحفظ کے پیش نظر ان تقریبات کو نہ کرنے کی سفارش کی تھی، جسے صدر نے منظور کر لیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قومی وسائل کا ذمہ دارانہ اور محتاط استعمال ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ادھر یومِ پاکستان کے حوالے سے اعزازات کی تقریب کو مؤخر کرتے ہوئے اب 28 اپریل 2026 کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *