وفاقی وزرا انتخابات پر اثرانداز؛ نگراں وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزرا کے عام انتخابات پر اثر انداز ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے وفاقی وزرا کے عام انتخابات پر اثر انداز ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پیش ہوئے اور بتایا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں دیا۔

الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *