صبا فیصل کا افطار ڈنر لک تنقید کی زد میں آ گیا

لاہور(پاکستان امیج)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل جو اکثر ساس بہو سے متعلق اپنے خیالات کے اظہار پر ٹرولنگ کا سامنا کرتی ہیں، اب ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق انسٹاگرام پر 2.4 ملین فالووز رکھنے والی صبا فیصل ان دنوں لاہور میں رمضان کے آخری ایام اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ گزار رہی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے بہن بھائیوں، دیگر اہلِ خانہ اور دوستوں کے لیے ایک شاندار افطار ڈنر کا انتظام کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ کھانا تیار کرتی اور مہمانوں کو پیش کرتی نظر آئیں۔

اس موقع پر انہوں نے خوبصورت آف وائٹ سلک کی لمبی شرٹ اور پتلون پہنی، لیکن دوپٹہ نہیں استعمال کیا، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز کے کمنٹس میں صارفین نے ان کی اسٹائلنگ پر سوال اُٹھا دیے، مداح رمضان کے مقدس مہینے میں ان کی اسٹائلنگ سے ناخوش دکھائی دیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *