رحیم یار خان (پاکستان امیج)رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے 5 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
رحیم یار خان پولیس کے مطابق چک125 پی میں خواتین امدادی رقم لینے کے لیے دکان میں جمع تھیں کہ اسی دوران چھت اچانک گرگئی۔
جیو نیوز کے مطابقڈپٹی کمشنر ظہیر انور نے حادثے میں 5 خواتین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں کئی خواتین زخمی بھی ہوئی ہیں۔
دوسری جانب پرنسپل شیخ زید کالج اسپتال رحیم یار خان نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والی 30 خواتین کو اسپتال لایا گیا ہے۔
Pakistan Image