ون ڈے وکٹوں کی سنچری، حارث رؤف نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور(پاکستان امیج )حارث رئوف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے تیسرے تیز ترین پاکستانی بولر بن گئے۔

انھوں نے یہ اعزاز گزشتہ دنوں بنگلا دیش سے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں حاصل کیا، یہ حارث کے کیریئر کا 55 واں ون ڈے انٹرنیشنل تھا۔

حارث رؤف نے 4.3 اوورز میں 23 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں جبکہ موجودہ کپتان شاہین آفریدی یہ کارنامہ سب سے کم 51 میچز میں سرانجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ثقلین مشتاق 53 میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *