لاہور(پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کو مشورہ دیا ہے کہ رواں انتخابات میں تحریک انصاف کو حصہ لینا چاہئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ الیکشن چاہے اگلے ماہ ہو جائیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ آئین کے تحت حلقہ بندیاں ہو رہی ہیں، اس کے بعد الیکشن ہوں گے۔ مجھے نہیں لگتا کہ الیکشن جنوری سے آگے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ رواں الیکشن تحریک انصاف لڑے گی یا نہیں مجھے نہیں پتا تاہم حصہ لینا چاہئے۔
Pakistan Image