دنیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت و تعصب کا رویہ اپنایا جا رہا ہے، حافظ نعیم

لاہور(پاکستان امیج)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ دنیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت و تعصب کا رویہ اپنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

اسلامو فوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے نام پر مسلمانوں کو ظلم وتشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مسلمانوں کے خلاف نفرت بلاجواز ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جس میں اقلیتوں کے حقوق واضح ہیں، پاکستان میں تمام اقلیتیں عزت و احترام کے ساتھ بلاخوف و خطر زندگی بسر کر رہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *