چنئی (پاکستان امیج) افغان بیٹر گرباز نے بابر اعظم سے متعلق پیغام میں انہیں شائستہ طبیعت کا مالک شخص قرار دیدیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے بیان میں رحمن اللہ گرباز کا کہنا ہے کہ شاندار شخص اور کھلاڑی بابر اعظم نے شاندار تحفہ دیا۔ سر بلند رہیں، مضبوط اور چمکتے رہیں۔
بابر اعظم نے پاکستان کے خلاف میچ جیتنے پر اپنا بیٹ افغان بلے باز کو تحفے میں دیا تھا۔ مذکورہ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست دی تھی اور 8 وکٹوں سے ہرایا تھا جس پر پاکستانی ٹیم کو شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
Pakistan Image