واشنگٹن (پاکستان امیج)امریکی سفارت خانے نے 20 مارچ تک تمام امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تاہم سفارت خانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو معمول اور ہنگامی نوعیت کی قونصلر خدمات کی فراہم جاری رہے گی۔
سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن درخواست گزاروں کی ویزا اپائنٹمنٹس متاثر ہوئی ہیں، انہیں نئی تاریخ مقرر کرنے کے طریقہ کار سے متعلق ہدایات ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار امریکی ویزا سروسز کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی اپنی اپائنٹمنٹ کی موجودہ صورتحال معلوم کر سکتے ہیں۔
سفارت خانے کے مطابق ویزا اپائنٹمنٹس کی منسوخی کے باوجود امریکی شہریوں کے لیے معمول اور ہنگامی قونصلر معاونت کی فراہمی جاری رہے گی۔
ادھر کراچی اور لاہور میں قائم امریکی قونصلیٹس میں تمام قونصلر خدمات بدستور معطل رہیں گی۔
ان قونصلیٹس میں خدمات کب بحال ہوں گی، اس حوالے سے فی الحال کوئی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
امریکا پاکستان بھر میں اپنے سفارتی مشنز کے ذریعے قونصلر خدمات فراہم کرتا ہے، جن میں ویزا پروسیسنگ اور امریکی شہریوں کی معاونت شامل ہے۔ ۔
ویزا اپائنٹمنٹس اور قونصلر سرگرمیوں کی عارضی معطلی کے باعث آئندہ ہفتوں میں امریکا سفر کا ارادہ رکھنے والے درخواست گزار متاثر ہو سکتے ہیں۔
Pakistan Image