کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

کراچی (پاکستان امیج) شہر قائد میں لانڈھی خرم آباد، ملیر اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اور زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب میں 100 کلو میٹر دور تھا۔

زلزلے کے زور دار جھٹکوں کے بعد اہل علاقہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *