نہیں لگتا الیکشن جنوری سے آگے جائیں گے،اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ الیکشن جنوری سے آگے جائیں گے۔کہتے ہیں الیکشن اگلے مہینے ہو جائیں انہیں کوئی اعتراض نہیں، آئین کے مطابق حلقہ بندیاں ہو رہی ہیں اس کے بعد الیکشن ہوں گے، پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنا چاہئے، انہیں نہیں پتا الیکشن لڑیں گے یا نہیں۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن لڑے گی بائیکاٹ نہیں کرے گی، پارٹی میں ان کے علاوہ کوئی اور بھی وزیرخزانہ ہوسکتا ہے، شہبازشریف نوازشریف کی معاونت کریں گے،ان کا مشورہ ہے کہ شہبازشریف وفاق میں رہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف کے کیسز کے فیصلوں میں چند ہفتے لگیں گے، وزیراعظم کے امیدوار نوازشریف ہیں، سابق چیف جسٹس کہہ چکے ہیں کہ تاحیات نااہلی نہیں ہونی چاہیے، پارٹی لیڈرشپ پنجاب سے متعلق وقت پر فیصلہ کرے گی۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہمارے بیانیے آج بھی اہم ہیں اوررہیں گے، ہم چیئرمین پی ٹی آئی کی طرح نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو وہ لوگ بھی چھوڑ گئے جو پی ٹی آئی کو بنانے والے تھے، چارٹرآف ڈیموکریسی میرے دل کے بہت قریب ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *