4سال جواب جمع نہ کرانے پر کچھ نہیں ہوا اور 2ماہ میں حق دفاع ختم کردیا، جسٹس ہاشم کاکڑ

اسلام آباد(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی ہرجانہ کیس میں حق دفاع ختم کرنے پرنظرثانی کیس جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 4سال جواب جمع نہ کرانے پر کچھ نہیں ہوا اور 2ماہ میں حق دفاع ختم کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی ہرجانہ کیس میں حق دفاع ختم کرنے پرنظرثانی کیس کی سماعت ہوئی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ کیس میں شہباز شریف کی جانب سے کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی،ٹرائل کورٹ نے ازخودنوٹس لیتے ہوئے حق دفاع ختم کیا، ٹرائل کورٹ کو ازخود نوٹس لینے کا ایسا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے،بانی کا حق دفاع ایک مہینے میں مختصر تاریخیں دیکر ختم کیا گیا۔

جسٹس ہاشم کاکڑنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے اپنا ابتدائی جواب 4سال بعد جمع کرایا تھا، بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ 4سال تک عدالت کے دائرہ اختیار پر سماعت ہوتی رہی،جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ کیا جواب میں تاخیر پر عدالت نے کوئی ایکشن لیا یا جرمانہ کیا؟بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ جواب جمع نہ کرانے پر کارروائی کااختیار تھا جو استعمال نہیں کیا گیا، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ 4سال جواب جمع نہ کرانے پر کچھ نہیں ہوا اور 2ماہ میں حق دفاع ختم کردیا،جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ کیس کی آئندہ سماعت ایک ماہ بعدرکھیں گے،وکیل مصطفی رمدےنے کہاکہ عدالت پہلے ہی ٹرائل روکنے کا حکم دے چکی ہے،مناسب ہوگا سماعت آئندہ ہفتے رکھ لیں،جسٹس عائشہ مک نے کہاکہ آئندہ 2ہفتے تک بنچ دستیاب نہیں ہے۔

عدالت نے کہاکہ حکم امتناع اس وجہ سے دیا گیا کہ درخواستگزار کے حقوق متاثر نہ ہوں،وکیل نے کہاکہ سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ ہے اس طرح عملدرآمد نہیں روکا جا سکتا، جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ ٹرائل 3رکنی بنچ نے متفقہ طور پر روکا ہے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7اپریل تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *