پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کیخلاف درخواست پر وفاق سے جواب طلب

لاہور (پاکستان امیج) لاہور ہائی کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عابد عزیز شیخ نے ایک وکیل کی درخواست پر سماعت کی۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حکومت تحریری طور پر بتائے جو بھی بتانا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پٹرول اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *