کراچی(پاکستان امیج) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگ کے باعث پاکستان سے آج بھی 55 پروازیں منسوخ کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فضائی ذرائع کے مطابق آج مجموعی طور پر 55 پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہونے والی پروازیں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کراچی سے دوحہ، بحرین، دبئی، ابوظبی اور نجف کی 14 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ لاہور سے دوحہ، ابوظبی، دبئی، جدہ، بحرین اور شارجہ کی 14 پروازیں منسوخی کا شکار ہیں۔
اسی طرح اسلام آباد سے دوحہ، دبئی، ابوظبی، دمام، بحرین، ریاض، جدہ اور شارجہ کی 25 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورِتحال کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 13 دن میں منسوخ جبکہ پروازوں کی تعداد 17 ہزار 39 ہوگئی ہے۔
Pakistan Image